ایران نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملےکی تردیدکردی ہے۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نےکہا ہےکہ ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے ایرانی فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ یقینی طور پر صیہونیوں کی کارروائی تھی۔
پاسداران انقلاب نےکہا ہےکہ ہمسایہ ممالک امریکی اور صیہونی اتحاد کی سازشی کوششوں کے خلاف چوکس رہیں، یہ اتحاد خطےکو غیر مستحکم اور تباہ کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔
خیال رہےکہ 3 مارچ کو ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے بارے میں سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حملے سے معمولی آگ لگی اور محدود نقصان ہوا ہے۔
تاہم امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ موجودہ اور سابق امریکی حکام کے مطابق نقصان اس سے کہیں زیادہ تھا جتنا بتایا گیا اور آگ تقریباً آدھا دن بھڑکتی رہی۔

