امریکا کا ایران میں 2ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم سے حملہ، ویڈیو جاری

امریکا نے اصفہان میں 2ہزار پانڈ وزنی بم سے اصفہاں پر حملہ کردیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں 2ہزار پانڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔

اس حملے کا ہدف اصفہان میں اسلحہ ڈپو تھا۔ حملے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کا مقصد ایران کو مزید سخت پیغام بھی دینا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ رپورٹس میں اصفہان کو جوہری تنصیبات کا حامل علاقہ بتایا گیا ہے تاہم اس مخصوص حملے کا ہدف زیادہ تر اسلحہ ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر بتایا جا رہا ہے۔