بھارت میں گیس مہنگی در مہنگی،ریسٹورنٹس بند

لندن:برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

برطانوی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر منحصر دیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔اس کے علاوہ کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلنڈر کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب شہری مودی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بحران سے قبل انتظامات کیوں نہیں کئے، بعض شہریوں کے مطابق گیس بحران پیدا کرکے بڑی کمپنیوں کو عوام کا خون نچوڑنے کی کھلی اجازت دی گئی ہے۔