عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔