بھارتی صحافی نے اسرائیل میں ایرانی حملوں سے ہونے والی وسیع تباہی کا پھانڈا پھوڑ دیا۔
اسرائیل میں تباہی کی صورتحال پر بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے، ہزاروں افراد مارے گئے ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔
بھارتی صحافی نے بتایا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں۔ اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا وڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی صحافی مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کیلئے اسرائیل گئے تھے۔

