رمضان کا پہلا جمعہ، حرمین شریفین میں نمازی امڈ آئے، روح پرور مناظر

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ، مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں 20 لاکھ سے زائد زائرین کا اجتماع ہوا۔

ان مساجد کے صحن، اوپری منزلوں، ارد گرد کی عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی نماز کی ادائیگی کے لیے صفیں بچھ گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان مساجد کے اطراف سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اور بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں دیگر دیگر مساجد میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ ادا کی۔

ادارہ امورحرمین شریفین نے ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے ایس پی اے کے مطابق مطابق ماہ مبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک جبکہ صبح 2 بجے سے نماز فجر سے قبل 5 بجے صبح تک ہوں گے۔
زائرخواتین کے لیے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے ٹائمنگ رات 11 سے 1.40 منٹ تک جبکہ نماز فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔
رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین ٹائمنگ ہیں۔ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔
تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔