ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
انسولین ایک ہارمون ہے جو گلوکوزکو خون سے نکال کر پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے، جہاں اسے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹائپ 1ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کیونکہ ان کا جسم مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔
مطالعے میں محققین نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور مقررہ مقدار پر مبنی(پورشن کنٹرول)غذا کے اثرات کا موازنہ کیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ درکار انسولین کی مجموعی مقدار میں 28فیصد یعنی اوسطا 12.1یونٹس کی کمی واقع ہوئی، جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

