ایس آئی ایف سی کے جامع فریم ورک کے تحت فارما صنعت کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے اسپیشل اکنامک زونزمیں ”گرین فیلڈ صنعت کاری”کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔ہائی نان لیبارٹریز نے حال ہی میں ”پروجیکٹ فورس ”کے تحت پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
منصوبے کا مقصد عالمی معیار کی جدید اورموثر ادویات ساز سہولت فراہمی اور مقامی و عالمی منڈیوں میںموثررسائی کو وسعت دینا ہے۔نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوگا، جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی۔
ہائی نان لیبارٹریز کی یہ پیش رفت ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور برآمدی امکانات کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی معیار کے گرین فیلڈ فارما منصوبوں کا آغاز، صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے۔

