وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے اہم اعلان

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے سعودی ویزا بائیو میٹرک کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت کے مطابق عازمینِ حج “سعودی ویزا بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کریں، کیونکہ حج ویزا کے حصول کے لیے سعودی بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا کہ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کا عمل مکمل نہ ہو سکے تو عازمین 8 فروری سے قبل قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے بائیو میٹرک ضرور کروا لیں۔ وزارت نے دو ٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

سعودی تاشیر سینٹرز سے متعلق مزید معلومات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔