دوحہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے میں ملاقات کی۔
ملاقات دوسری ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی کے موقع پر دوحہ میں ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا پاکستان تاجکستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور لسانی رشتوں پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
دورانِ گفتگو صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اْنہوں نے 2024 میں دستخط شدہ سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی کا مظہر قرار دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ CASAـ1000 منصوبے کی بحالی مشترکہ خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے،اْنہوں نے تاجکستان کو پاکستان کے ذریعے تجارت اور روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر غور کی دعوت دی۔

