وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ کردیا گیا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرح فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقررکی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایسـایک تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی، اضافے کا اطلاق 6 خاص سٹیشن پر ہو گا۔بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہیں۔