Go-Ai-Hub

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک اور قدم — “گو اے آئی ہب” کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر “گو اے آئی ہب” کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں ملک میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

پاک–سعودی تعاون کے تحت قائم ہونے والا “گو اے آئی ہب” ماہرین کے نزدیک ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب سمیت عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے، جو پاکستان کے “ڈیجیٹل نیشن ویژن” کے مطابق ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ڈیجیٹل شعبے کی ترقی اور اس اشتراک کو عملی شکل دینے میں ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہم رہا ہے، جس نے پاکستان کو خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کے ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے۔