جعفر ایکسپریس حملے میں کالعدم بی ایل اے ملوث قرار

شکارپور کے قریب ریلوے پٹری پر ہونے والے دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے اس سے قبل بھی مسافر ٹرینوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہی ہے اور یہ حملہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔

سیکورٹی اداروں نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی اس پراکسی تنظیم کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد ہی اس حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے قریبی ریلوے ٹریکس کی سیکورٹی بڑھا دی ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔