پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سے بھی سیکورٹی واپس لے لی

لاہور:پنجاب حکومت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت تمام بھائیوں سے سیکورٹی واپس لے لی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے اقدام پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فی الفور سیکورٹی بحال کرنے اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

علی قاسم گیلانی نے نجی ٹی سے گفتگو میں کہا کہ ہم سب بھائیوں کی سیکورٹی واپس لے لی گئی، علی حیدر گیلانی طالبان کی حراست میں رہے، اب بھی ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی واپس لینے کی وجہ سب کو سمجھ آتی ہے، ہم اس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، سیکورٹی کی واپسی سیاسی انتقام کا حصہ ہے، پنجاب حکومت کے ایسے فیصلے پر حیرت ہوئی ہے۔