لاہور:ہنگامہ آرائی کے باعث ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی سے اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کی معطلی کے بعد اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان105 ہیں، 26 ارکان کی معطلی کے بعد یہ تعداد79 رہ گئی۔
اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر کم از کم 93 ارکان کے دستخط ضروری ہیں، معلل ارکان کی بحالی تک اپوزیشن اجلاس کی ریکوزیشن نہیں دے سکے گی۔