محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 محرم الحرام 1447ھ  کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بعد نماز عصر ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
دوسری جانب سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق آج (26 جون) کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت چاند کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے

ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون 2025ء کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں۔
یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025ء کومتوقع ہے۔