پاکستان کا ٹرمپ کو نوبل انعام 2026ء کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ

حکومت پاکستان نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام 2026ء دینےکی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔ فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔
عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔

مجاہدین کے حملے،کئی صہیونی فوجی ہلاک وزخمی،6ٹینک تباہ

اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔