IT Ministry

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کا دوسرا مرحلہ شروع


وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور وزارت آئی ٹی نے تمام ماتحت اداروں سے تین روز میں ای آفس نفاذ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں، محکمے اور ریگولیٹری اتھارٹیز ای آفس کو سو فیصد نافذ کریں۔

سرکاری اداروں کو تین دن میں دستخط شدہ تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق وزارت آئی ٹی یہ رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کرے گی۔

ای آفس بہترین انداز میں نافذ کرنے والے تین اداروں کا انتخاب 14 اگست کو کیا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ای آفس کے نفاذ سے دفتری شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزارت آئی ٹی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی پابند ہو گی۔