Hacking

گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشہ


نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خطرے کے پیش نظر ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز انٹرنیٹ براؤزرز کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات اور محفوظ شدہ ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں پر ان براؤزرز کے استعمال کنندگان ہیکنگ کے نشانے پر ہو سکتے ہیں۔ اس خطرے سے بچنے کے لیے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ تمام صارفین فوری طور پر گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے تازہ ترین ورژنز انسٹال کریں۔

مزید برآں، ایڈوائزری میں غیر مصدقہ اور مشتبہ ویب سائٹس تک رسائی محدود کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔ صارفین کو آن لائن سرگرمیوں میں محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔