نئی دہلی: پہلگام حملے پر بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے اپنے ہی پائوں اور پروپیگنڈے پر کلہاڑی مارتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے۔
بھارتی تفتیش میں نئے انکشافات نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 22اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے کے پیچھے طویل منصوبہ بندی اور مقامی مدد شامل تھی نا کہ پاکستان سے کسی تازہ دراندازی کا کوئی ثبوت ملا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے کوکرناگ کے جنگلات سے بائیس گھنٹے تک دشوار گزار راستوں سے پیدل سفر کر کے وادی بیساران میں حملہ کیا۔ حالانکہ اس سے قبل بھارتی میڈیا اور حکومتی عہدیدار چیخ چیخ کر واویلا کر رہے تھے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔
حملے میں ملوث افراد کی مقامی سرگرمیاں اور بھارتی سکیورٹی اداروں کی غفلت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت اپنے داخلی مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔