واشنگٹن:امریکا نے شام پر پابندیوں میں کمی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی وقت پابندیاں میں کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلاء جاری رہا، میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا شام میں 8ہوائی اڈوں میں سے 3 کو بند کرنے جارہا ہے۔امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ شام دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، دمشق سے امارات کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے۔