واشنگٹن:امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے رجسٹریشن، قانونی حیثیت کا ثبوت ہر وقت پاس رکھنا لازمی قرار دے دیاگیا۔
ایگزیکٹو آرڈر کے بعد نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق امریکا میں رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنی رجسٹریشن کرانی ہوگی اور اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت ہر وقت اپنے پاس رکھنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق قانون کا اطلاق تمام ایسے غیر ملکیوں پر ہوگا جو امریکا کے شہری نہیں ہیں، قانون کا اعلان ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے کیا تھا یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نافذ کردیا۔
قانون کے تحت 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر ملکیوں بشمول قانونی حیثیت کے حامل افراد کو ہر وقت اپنے اندراج کا ثبوت پاس رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔احکامات میں گرین کارڈ ہولڈرز اور امریکا میں قانونی طور پر مقیم دیگر شہری شامل ہیں۔
یو ایس سی آئی ایس نے ہدایات پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں شہریوں کو سزاؤں سے بھی خبردار کردیا، سزاؤںمیں جرمانے یا قید شامل ہیں۔ جن لوگوں کے فنگر پرنٹس پہلے نہیں ہوئے، انہیں فنگر پرنٹس کے لیے بھی آنا ہونا ہوگا۔