لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفاء دے دیا۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام نہیں کرسکتا۔جسٹس چودھری عبد العزیز نے صدر مملکت کو ارسال استعفے میں لکھا کہ 2016ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں بطور جج فرائض انجام دینے کے دوران تقریباً 40ہزار کیسوں کے فیصلے کیے۔
انہوں نے مزید لکھاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 206کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔