پشاور:پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم نکلیں گے تو عمران خان رہا ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پْرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج سے متعلق پارٹی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے، بانی نے وعدہ کیا ہے کہ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، عدالتی حکم نامہ کے باوجود مجھے آف لوڈ کیا گیا۔ فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے وزارتِ داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے نہیں دیا گیا۔