بلوچستان: خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نال پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) بہاول خان نے ڈان کو اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا اور موٹر سائیکل کو کار کے پاس کھڑی کرنے کے بعد اسے دور سے اڑا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہا ہے۔

قبل ازیں، خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔