سندھ کی 7لوکل کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سندھ کے 7 لوکل کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مورخہ 5 مارچ 2025 ء کو اطلاع عام شائع کیا جائے گا تاہم 5 تا 6 مارچ تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جا سکیں گے،

جبکہ 8 سے 10 مارچ تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 11 سے 12 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اعتراضات جمع کروائے جاسکیں گے، 16مارچ 2025 ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست شایع کی جائے گی۔

سندھ کے 7 مختلف کونسلز جن میں ضلع سکھر کی ٹائون میونسپل کمیٹی جئی شاہ کے چیئرمین، ضلع خیرپور کے ٹائون کمیٹی بوزدار کے وائس چیئرمین اور ٹائون کمیٹی احمدپور کے چیئرمین کے لیئے انتخاب ہوگا، جبکہ نوشہرو فیروز میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین، ضلع سانگھڑ کے ٹائون کمیٹی جام نواز علی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کے لیئے انتخاب ہوگا۔