دمشق کا فوجی اڈا اجتماعی قبر میں تبدیل،سینکڑوں اموات کا انکشاف

دمشق:انسانی حقوق سے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دمشق کے اطراف واقع ایک فوجی اڈے پر ایک ہزار سے زیادہ شامی دوران حراست اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا یا پھر دوران حراست تشدد اور اذیت رسانی کا شکار ہو کر چل بسے۔رپورٹ تیار کرنے والے شامی مرکز برائے انصاف و تحقیقات نے واضح کیا کہ اس نے تقریبا 7 اجتماعی قبروں کے مقامات کا تعین کیا۔ اس کے لیے عینی شاہدین کے بیانات اور دمشق کے علاقے المزہ میں فوجی فضائی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر سے مدد لی گئی۔

مرکز کے مطابق تدفین کے بعض مبینہ ٹھکانے فضائی اڈے کی زمین کے نیچے ہیں جبکہ بعض کو دمشق کے دیگر مقامات پر تقسیم کیا گیا۔شام میں سابق حکومت کے سقوط کے بعد سے اب تک 9 سے سے زیادہ اجتماعی قبروں کا انکشاف ہو چکا ہے۔ یہ تعداد شام میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی رصد گاہ المرصدکی سابقہ تصدیقی دستاویزات کے مطابق ہے۔