اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔
بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہیے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے۔ مولانا فضل الرحمن ملک میں ہوتے تو ہمیں جوائن کرلیتے،
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت آئین کے نام سے بھی خائف رہتی ہے، ہم کوئی جلسہ نہیں کررہے تھے، کانفرنس تھی، گزشتہ سال حکومت اوراپوزیشن نے کوئی کام نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تواپنا آئینی کام پوراکرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذات، اپنے ضمیر سے مسئلہ ہے، جو لوگ چوری سے آتے ہیں ان کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے۔