ن لیگ کو پی ٹی آئی کی غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں،پی پی کا مشورہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ پاکستان میں انتخابی نتائج پر احتجاج ہوتا آیا ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی سسٹم کوروکنے کی بات نہیں کی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئینی دائرے میں رہ کراحتجاج ریکارڈ کروایا، پی ٹی آئی کاموجودہ مسئلہ صرف ایک قیدی ہے، موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں، اپوزیشن پرپابندی مناسب نہیں، ن لیگ کو پی ٹی آئی پرپابندیاں نہیں لگانا چاہئیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ جوغلطیاں پی ٹی آئی نے کی وہ ن لیگ کو نہیں کرنا چاہئیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے بڑی بڑی فرمائشیں نہیں کی تھیں، صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تو فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگا۔