اپوزیشن اتحاد میں اصل رکاوٹ کون؟فواد چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دیے ۔

امریکا اپنی حکومت چھوٹی کر رہا ہے، ہم بڑی کر رہے ہیں، حکومت چل نہیں رہی ،گھسیٹ رہی ہے، حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پائوں کی بیڑیاں ہیں، ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے پاس ہے، یہ مائنس مولانا فضل الرحمن کرنے چلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن اور حکومت کے درمیان عوام پھنسی ہوئی ہے، موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں ہے۔