انسداددہشت گردی کے لیے پاک جاپان کی چوتھی بیٹھک

اسلام آباد:پاک جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا چوتھا دور ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ نبیل منیر نے کی۔

دونوں ممالک نے قومی و علاقائی سطح پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور جاپان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستانی وفد نے انسداد دہشت گردی سے متعلق حالیہ پالیسی اقدامات اور عملی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا۔دونوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔