اپنا منہ بند رکھو۔۔۔۔! ایلون مسک کے بچے نے ٹرمپ کو وہ کہہ دیا جو دنیا نہ کہہ سکی

امریکا کے معروف بزنس مین ایلون مسک کے بچے کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاموش کرانے پر دنیا بھر میں تبصرے جاری ہیں۔

دنیا کے دولت مند ترین افراد میں شامل ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جملہ کستے ہوئے کہا، ’میں چاہتا ہوں تم اپنا منہ بند کرو۔‘

واضح رہے کہ اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایلون مسک کا 4 سالہ بیٹا بھی اپنے باپ کے کاندھے پر سوار وہاں موجود تھا۔ اس دوران بچے نے اپنی حرکتوں سے سب کی توجہ سمیٹی۔

پاکستان کی غزہ کے لیے24ویں امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

ایلون مسک کو پریس کانفرنس میں بیٹے کو لانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔  ایلون مسک کی اس حرکت کو کئی لوگوں نے غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔