راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، موثر کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے۔
ہلاک خوارج خواتین کا برقعہ اوڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کیا گیا، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔