سری نگر(اسلام ڈیجیٹل)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری (آج)اتوارکو بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ” کے طور پر منائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیناہے کہ بھارت جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور کشمیری اس کے تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”یوم سیاہ” منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سمیت دیگر حریت تنظیموں نے دی ہے۔آج اتوارکو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد جموںو کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اورکشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے ، مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگو ں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
