وزیراعلیٰ بلوچستان کی مقامی انویسٹرز کو چینی سرمایہ کاروں کی طرز پر فول پروف سکیورٹی کی پیشکش

کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو چینی طرز پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں بلوچستان بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون سے بلوچستان بزنس اینڈ انوسمنٹ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ارکان اسمبلی، سینئیر عہدیداران […]
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ملک کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر ہمارے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے منظم سازش کی جا رہی ہے۔ گرلز کالج کوئٹہ میں اسکوٹیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر سازش کی جا رہی […]
میر ہزار خان مری ایک تاریخ کا نام ہے، جو امر ہوچکے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر ہزار خان مری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ہزار خان مری ایک تاریخ کا نام ہے، آج وہ تاریخ میں امر ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں عمار مسعود کی کتاب “میر ہزار خان مری: مزاحمت سے مفاہمت تک” کی تقریب رونمائی سے خطاب […]
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالوں کو نشانِ عبرت بنائینگے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔ بلوچستان کابینہ کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے […]
میرا سیاسی سرمایہ ریاست سے زیادہ اہم نہیں، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرا سیاسی سرمایہ ریاست سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ مذاکرات کےلیے ہمارے دروازے آج بھی کھلے ہیں، ریاست ظالم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین […]
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے […]
مضبوط فوج کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نہیں توڑ سکتا، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت سے ناراضی قبول ہے مگر ریاست سے کسی کی ناراضی قبول نہیں، مضبوط فوج کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نہیں توڑ سکتا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسکالرشپس کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ روایات […]
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو دہشت گردوں کی نشان دہی کرکے بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی […]
صدر سے وزیر اعلی بلوچستاں اور وزیر داخلہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کی بہترین کیلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں […]
بلوچستان میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں احتجاج کی آڑ میں بے امنی پیدا کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم ریاست کے خلاف منظم […]