آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے کابینہ کا اجلاس تھوڑی دیر میں طلب

اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 منظور پر ہوگا۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: آئینی ترامیم پر پارلیمانی […]
وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے […]
وفاقی حکومت کا دو اہم وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بچت کے لیے دو اہم وزارتوں توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ انرجی، واپڈا اور این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔ […]
وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

وزارتِ داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت […]
پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

راولپنڈی: محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت کیلیے راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کل بروز جمعہ […]
سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردیے ہیں۔ اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر […]
پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالاتر ہے آزاد امیدوار کی کسی جماعت میں شمولیت کا عمل ناقابل واپسی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں واضح موقف […]
وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔ ملکی قرضوں میں کمی کے لیے وفاقی حکومت نے ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے مطابق وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک […]
پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد: آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر عام پرآگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے بغیر بجلی پیدا کیے حکومت پاکستان سے اربوں روپےوصول کئے۔ ان سے غلط کنٹریکٹ کیے گئے جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آئی پی پیز نے بنگلہ […]
کابینہ کا اجلاس مؤخر؛ آئینی ترامیم آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئینی ترامیم کی آج کابینہ سے منظوری غیر یقینی ہو گئی، جس کی وجہ سے قومی اسمبلی میں بھی آج آئینی ترامیم پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بھی تاحال طلب نہیں کیا گیا ہے جب کہ آئینی ترامیم سے متعلق خصوصی […]