پی بی۔45 سے کامیاب امیدوار کو فارم 45 47 کی تصدیق کرانے کا حکم

الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی۔45 سے کامیاب امیدوار پرنس احمد عمر کو 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 اور فارم 47 کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا جبکہ پی بی۔35 سے منتخب رکن اسمبلی ظفراللہ زہری کے خلاف دائر درخواست خارج کردی گئی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل I کے […]
بھارتی صدر کی نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت

نئی دہلی: بھارتی صدر دروپدی مرمو نے لوک سبھا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی، مودی 9 جون کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے۔ بھارتی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا […]
مودی نے استعفیٰ دیدیا؛ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہوگی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل الیکشن میں 292 نشستیں حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن […]
بھارتی الیکشن نتائج، بی جے پی اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اتحادی جماعتوں این ڈی اے نے حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سامنے آنے والے حتمی نتائج کے […]
مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیرترین افراد میں سرفہرست ٹیسلا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو 21 اپریل سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کرنا تھا۔ ایلون مسک کو بھارت کے وزیراعظم […]
قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ضمنی انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے لیے 62 لاکھ […]
فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

سینیٹ انتخابات کےلیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔ میاں عزیز الدین ایڈووکیٹ نے اعتراضات سے متعلق درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولہ سونےکی قیمت بھی […]
مجھ پر الیکشن میں گڑبڑ کرنے کا الزام بغیر تصدیق نشر کیا گیا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا […]
عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا، پلڈاٹ

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا اسکور 49 فیصد رہا جو کہ 2018 کے عام انتخابات […]
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کل تک ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی […]