بلوچستان : 2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے واٹر چینلز کو بحال کر دیا گیا

2022 کےسیلاب میں تباہ ہونے والےواٹرچینلزکو بحال کر دیا گیا،اس اقدام سے بلوچستان کے 57,000 ایکڑ کھیتوں کوفائدہ ہوگا۔ سالانہ زرعی پیداوارمیں 1 بلین کا اضافہ ہوگا اور ہزاروں کسانوں کی مدد ہوگی،اس بحالی سے بلوچستان میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ زراعتی ترقی کے باعث بلوچستان معاشی ترقی کی جانب ایک سنگ نیا […]

بلوچستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی،2 ڈرگ ڈیلرز گرفتار

بلوچستان میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی ڈرگ ڈیل ناکام بناتے ہوئے2 ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سےبڑی مقدارمیں کرسٹل آئیس برآمد کر لی گئی،ضبط شدہ 70 کلوگرام منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1 ملین ڈالر بنتی ہے۔ گرفتارشخص کےموبائل فون […]

بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی چارکارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور بلوچستان کے ضلع آواران، ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7 خوارجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق 22 نومبرکی علی الصبح سیکیورٹی فورسز نےبنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر […]

اپیکس کمیٹی کا اجلاس؛ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے […]

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

Balochistan Government

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہریوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک میجر اور حوالدار شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 14 نومبر […]

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار بھرتی کرنے والے دہشت گرد سمیت 4 ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مرنے والوں میں وہ دہشت گرد بھی شامل ہے جو خودکش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے […]

دکی میں مسلح افراد 3 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی میں تعمیراتی کیمپ میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دکی کے علاقے غڑواس کے قریب تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور سامان سمیت اس کو نذر آتش کردیا۔ مسلح افراد نے وہاں موجود کام کرنے والے تین […]

کوئٹہ؛ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکا، 21 افراد جاں بحق

ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 21افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جس میں 21 افراد جاں بحق اور 50سے زیادہ […]

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک […]

وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متسونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے […]