اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سے متعلق صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ رہائش گاہ کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جے یو آئی پاکستان کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق مولانا اسجد محمود کو ایس پی اپنے ہمراہ لے گئے۔ دوسری جانب سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں گھر زبردستی خالی کروایا جا رہا ہے اور انہیں گلی میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔



