مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں فوج تعیناتی کے لیے پارلیمنٹ سے اجازت لی جائے گی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہان شریک ہوئے، ذرائع نے بتایا کہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس بھی شریک ہوئے۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ملکوں کے دو دو نمائندوں نےشرکت کی، معاہدے کے پہلےسیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بھی شریک ہوئے، سیکریٹری جنرل نعمان محمود نےاجلاس کے انتظامی اور ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسٹریٹجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں ہوچکے ہیں اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شام کی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کی منظوری دی ہے، ترک حکام کا کہنا ہے کہ اتحاد دفاعی ہے مقصد کسی ملک پر حملہ کرنا نہیں۔
دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ہے خطے بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال، یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا گیا ہے۔



