تیسرے دن بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا، اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

webdesk

November 26, 2026

پٹرول پمپ پر شہری پٹرول ڈلواتے ہوئے

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  ایک روپے فی لیٹر کی کمی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد  ڈیزل کی نئی قیمت 346روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 27 نومبر کے لیے ہوں گی۔