پڈعیدن: ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید

جیند افتخار

November 12, 2023

Police Seaview

پڈعیدن میں تھارو شاہ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بھینسیں چوری کر کے لے جانے والے ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو بھینسیں چھوڑ کر اور زخمی پولیس اہلکار کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔