چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایئر پورٹ اور دیگر مقامات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اعلان کردیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات پر حملے دہشت گردی اور فساد فی الارض ہیں، جن کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانا ضروری ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا دنیا بھر میں حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف یومِ مذمت منایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس مقامات پر حملے کرنا دہشت گردی اور فساد فی الارض ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے حرمین شریفین پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردی اور فساد فی الارض ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔
