سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کو آبائی علاقے میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ تحصیل سالارزئی کے علاقے علیمانوکلے کرکٹ گرانڈ میں ادا کی گئی، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے ریاض ائیرپورٹ پرحوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے رضوان اللہ کی نماز جنازہ ضلع باجوڑ کے علاقہ علیمانوکلے کرکٹ گرانڈ تحصیل سالارزئی میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
