کراچی شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث طلبہ بھی محفوظ نہ رہے، ماڈل کالونی میں صبح سویرے ڈاکوؤں نے کالج جانے والے 2 طلبہ کو لوٹ لیا۔
میڈیا ذرائع مطابق واقعہ لوٹ مار کا واقعہ ماڈل کالونی شیٹ نمبر 25 کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں طلبہ کالج جانے کے لیے گھر کے باہر موجود تھے کہ اسی دوران گلی میں آنے والے ڈاکوں نے انہیں نشانہ بنایا اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
