کراچی: پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ فیصلے کرنیوالے عقل سے کام لیں، سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کریں۔
منظور حسین وسان نے سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے عوام پہلے ہی احساسِ محرومی کا شکار ہیں اور نئے صوبوں کے قیام سے ان کی محرومی میں مزید اضافہ ہوگا۔ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی بھی فیصلہ عوام رد کردیں گے۔
