پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے پہلے سے جاری وارنٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 ء کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطلوب رہنمائوں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔