رحیم یار خان : ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 7افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 60سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے ۔

باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شیخ زید اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مزید 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔