ٹیسٹ رینکنگ،پاکستانی بیٹرٹاپ10سے باہر

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ10 سے باہر ہوگئے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے سعود شکیل15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان کی7 درجے تنزلی ہوئی جس سے وہ 33ویں،شان مسعود3 درجے تنزلی کے بعد41 ویں اور سلمان آغا3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو4 درجے ترقی کے بعد11ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان کے محمد عباس15ویں،انگلینڈ کے جوش ٹنگ4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔