پشاور:پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں10 کلو وزن کے ساتھ38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جب کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے30 پنچز کا ورلڈ ریکارڈ ٹارگٹ رکھا تھا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان محسود نے کہا کہ پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ70 ریکارڈ بنا چکا ہوں، میں نے 100، 80، 60 اور40 پائونڈ وزن کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
عرفان محسود نے مزید بتایا کہ امریکا، انڈیا اور جرمنی سمیت20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ چکا ہوں۔

